خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:وفاقی کابینہ حکومت کا مختصر وقت باقی ہے، بہتری لانی ہے، کوشش کریں لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو:وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہو ئے دہشتگردی کیخلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ نے اجلاس میں دہشتگردی واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔کابینہ نے عزم کااظہارکیاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا۔اعلامیہ کیمطابق وفاقی کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو عام کرنے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہاکہ توانائی بچت پلان کے نفاذ کیلئے صوبوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم کی سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو 30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمیٹی میں وفاقی وزیر توانائی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے۔بریفنگ میں کہا گیاکہ وزارت اطلاعات ونشریات اور نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنورزیشن اتھارٹی نے توانائی بچت اور کفایت شعاری پر مہم تیار کرلی۔