خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں سال کیلئے گندم کا پیداواری ہدف 91 فیصد مکمل کرلیا: طارق بشیر چیمہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ رواں سال کیلئے گندم کا پیداواری ہدف 91 فیصد مکمل کرلیا،امید ہے رواں سیزن میں گندم کی اچھی فصل ہوگی اور دعا ہے ہمیں اگلے سال گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ زراعت کا شعبہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کسانوں کاکردار اہم ہے، رواں برس بارشوں اور سیلاب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں نقصانات ہوئے، متاثرہ علاقے ابھی تک مکمل بحال نہیں ہوسکے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سیگندم درآمد کررہے ہیں، پنجاب میں 97، سندھ میں 74، خیبر پختونخوا میں میں گندم کی کاشت کا 85 فیصد ہدف مکمل ہوا ہے، امید ہیاس بار اچھی فصل ہوگی، دعا ہے اگلے سال گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ 17 نومبر کو وفاقی کابینہ نے کسان پیکج کی منظوری دی تھی،زرعی قرضوں کو بڑھا کر 1 ہزار 819 ارب کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 2 لاکھ سے زائد ٹیوب ویلز بجلی اور 12 لاکھ سے زائد ڈیزل پر چل رہے ہیں، ٹیوب ویلز کو بجلی سے سولر پر منتقل کررہے ہیں، وزیراعظم نے کھاد کی قیمت 25 سو روپے تک کم کی، ڈی اے پی کا بیگ اس وقت 9 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ٹریکٹرز سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 سال استعمال شدہ ٹریکٹر امپورٹ کرنیکی اجازت دی گئی ہے ٹریکٹرز کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے، کوشش کررہے ہیں کہ 3 سال پرانا ٹریکٹر بھی درآمد کیاجاسکے۔