کرکٹ ورلڈ کپ2015 کیلئے مضبوط ٹیم بنانا پہلی ترجیح ہے،راشد لطیف

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرراشد لطیف کا کہنا ہے کہ2015 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ2015 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کامران اکمل سرفراز احمد یا ذوالقرنین میں سے جو بھی کھلاڑی اچھی کارکر دگی دے گا اسے منتخب کیا جائے گا۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیا اورنہ آئندہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران انہوں نے کرکٹ سے میچ فکسنگ کا خاتمے کی طویل جدوجہد کی ہے اوروہ اب اس حوالے سے پی سی بی کی براہ راست مدد کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے لاہورمیں ملاقات کے بعد سابق کپتان کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ یہ عہدہ یکم اپریل سے سنبھالیں گے۔

Next Post

وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج ہوگی

Thu Feb 27 , 2014
اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی آج (جمعہ) اسلام آباد میں ہوگی۔ بینکوں کو قرضے کیلئے35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،، تاہم صرف پانچ ہزار درخواستیں ہی منظورہوسکیں۔زرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل بینک کو قرضے کیلئے پینتیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ،، اسکیم میں پچاس فیصد کوٹہ خواتین کا ہونے کے باوجود فرسٹ وومن بینک […]