لاہور: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیراہتمام پاکستانی نوجوانوں نے کئی نئے عالمی ریکارڈز قائم کرکے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔ لاہور میں عالمی ریکارڈ توڑنے کے مقابلوں میں پاکستانی نوجوان ایم راشد نے ایک منٹ میں سر سے پچپن اخروٹ توڑ نے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شہری کے پاس تھا جس نے ایک منٹ میں چوالیس اخروٹ توڑے تھے۔ کیپٹن محمد ارباب نے ایک ہاتھ میں چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں پینسٹھ پش اپ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے برطانوی شہری کے پاس پینتیس پش اپ کا ریکارڈ موجود تھا۔ یوتھ فیسٹیول میں کیلوں کے بستر پر سات افراد کے لیٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔سات افراد چھیالیس سیکنڈ تک کیلوں کے بستر پر لیٹے رہے۔فرحان ایوب نے ایک منٹ میں بریک ڈانس اسٹائل میں اڑتیس کک اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ برطانوی شہری کے پاس بائیس کک اپس کا ریکارڈ موجود تھا۔ ایک اور ایونٹ میں کیپٹن ارباب نے الٹے ہاتھوں سے ایک منٹ میں ایک سو چھیاسٹھ پش اپ لگا کر قطر کے کھلاڑی کا ایک سو بتیس پش اپ کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ظفر اقبال نے چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں سو پش اپس لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔علی حیدر نے الٹے ہاتھوں سے ساٹھ پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں باون پش اپس لگانے کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ندیم عباس نے الٹے ہاتھوں سے چالیس پونڈ وزن کے ساتھ ستر پش اپس لگاکر امریکی ریکارڈ چھینا۔
Next Post
کرکٹ ورلڈ کپ2015 کیلئے مضبوط ٹیم بنانا پہلی ترجیح ہے،راشد لطیف
Thu Feb 27 , 2014
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرراشد لطیف کا کہنا ہے کہ2015 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ وہ2015 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کامران اکمل سرفراز احمد یا […]
