شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حیدرآباد ڈویژن کے پرائم منسٹر ٹیلینٹ ہنٹ یوتھ والی بال ٹرائلز مکمل

جامشورو(پی پی آئی)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں جاری ٹیلینٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے حیدرآباد ڈویژن سینٹر کے والی بال ٹرائلز مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں مکمل ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ مذکورہ ٹرائلز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد سے ممبر قومی اسمبلی انجینیئر صابر قائم خانی تھے۔۔ قبل ازیں آرگنائزنگ سیکریٹری فرخندہ فصیح، پروگرام کووآرڈینیٹر جوائنٹ سیکریٹری پاکستان والی بال فیڈریشن شاہد مسعود اور ڈائریکٹر اسپورٹس عبدالغفار چانڈیو ، عائشہ ارم،رمیز راجہ و دیگر منتظمین نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں ڈائریکٹر اسپورٹس مہران یونیورسٹی عبدالغفارچانڈیو نے اجرک اور سندھی ٹوپی جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری فرخندہ فصیح نے اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ٹرائلز سیلیکشن کمیٹی میں شامل پاکستان کی نائب کپتان راشدہ شکیل، نعمان الدین، مظہرالدین میمن، پرویز احمد شیخ، لبنی ناز نے لیئے جبکہ عائشہ ارم، رمیزراجہ اور ذوالفقار سہتو نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر زینب ارباب، عبدالفتح کندھر، عائشہ رزاق، قراۃالعین، نیاز احمد،، اشفاق سیال، محمد شفیق، ظہیرالدین، ذوالفقار احمد, عادل زمان اور دیگر کوچز موجود تھے