شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محتسب سندھ کی مداخلت پر امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے معاوضہ کی پروفیسرز،لیکچررز کو ادائیگی

کراچی (پی پی آئی)محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی مداخلت پر سالانہ امتحانات 2019ء؁کی کاپیوں کی جانچ پڑتال کا معاؤضہ 52 لاکھ روپے تین سال بعد انٹر بورڈ میرپورخاص نے ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اسلم خاصحیلی اور دیگر چھ پروفیسرز/ لیکچررز نے محتسب سندھ کے نام اپنی مشترکہ درخواست میں بیان کیاتھا کہ انھوں نے بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، میرپورخاص کے سالانہ امتحانات 2019ء؁ کے امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کی تھی جس کا معاؤضہ تاحال ادا نہیں کیا گیا۔محتسب سندھ کے ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر میرپورخاص نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میر پورخاص سے جواب طلب کیا ڈ بورڈ نے اپنے جواب میں شکایت کنندگان کے موقف کو درست قرار دیا اور واجب الادا رقم کی ادائیگی کے چیک محتسب سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر کے حوالے کیے جو شکایت کنندگان کو پیش کر دیے گئے۔ شکایت کنندگان نے اپنی شکایت کے ازالے پر محتسب کا شکریہ ادا کیا۔جس پر محتسب سندھ نے شکایت کنندگان کی شکایت کے ازالے پر اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔