شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زمان پارک سے تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع

لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں، یہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابقپولیس نے بتایا کہ زمان پارک کینال روڈ سے کارکنان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جارہاہے، حکام نے بتایا کہ واٹر کینن بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کہ لاہور میں احتجاج، دھرنے اورمظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق بھی شروع ہوگیا، پابندی کا نفاذ بدھ سے7 روز کیلئے ہو گا، محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔