بلاول کے اعصاب پر عمران سوار ہیں: بیرسٹر سیف

عمران پر تنقید کر کے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کی
بینظیر نے جنکے خلاف سیاست کی، فرزند ان کے ساتھ ہیں
پشاور (پی پی آئی)خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں۔ ترجمان خیبر پختون خوا حکومت محمد علی سیف نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ والدہ کی برسی پر بھی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کر کے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کی۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جن کے خلاف سیاست کی، آج فرزندِ زرداری ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر تنقید سے پہلے بلاول سندھ کی حالتِ زار پر بھی توجہ دیں، جب سندھ سیلاب میں ڈوب رہا تھا آپ بیرونی دوروں کے مزے لے رہے تھے۔خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے پھیلی بیماریوں کے باعث سندھ کے عوام موت کے منہ میں جا رہے ہیں، دادو کے اسپتالوں میں مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

Next Post

سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ میں شرافی

Wed Dec 28 , 2022
محمڈن کراچی کوشکست، ڈی ایف اے لورالائی چمپیئین کوئٹہ(پی پی آئی) پہلے آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کے فائنل میچ میں ڈی ایف اے لورالائی نے پنالٹی ککس کی بنیاد پر شرافی محمڈن کراچی کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چمپیئین بننے کا اعزاز حاصل […]