نئے ڈرامہ سیریل میں منفرد موضوع پر رول ادا کریں گے
صبا قمر کے ساتھ مشکل کردار ادا کرونگا: انسٹاگرام پر تصویر شیئر
کراچی(پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوب رو اداکار منیب بٹ اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں پہلی بار منفرد موضوع پر فلمائے گئے ڈرامے میں خواجہ سرا کا رول ادا کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا، جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اعلیٰ تعلیم کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوتا ہے۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے منفرد کردار کے حوالے سے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ڈرامے میں پہلی بار خواجہ سرا کے روپ میں دکھائی دیں گے، امید ہے کہ آپ بھی لطف اندوز ہوں گے۔