ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس2 جنوری کو ہوگا

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس2 جنوری کو ہوگا،جس میں ارکان کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،پی پی آئی کے مطابق عمران خان نے پارلیمانی پارٹی لیڈر عثمان بزدار کو حاضری کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ 2 جنوری کو پی ٹی آئی کے 178 ارکان کی حاضری پوری ہونی چاہئے،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان نے مونس الٰہی کو بھی اپنے 10 ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،مونس الٰہی کی گزشتہ 2 روزسے عمران خان سے ملاقاتیں اسی تناظر میں ہوئیں،2 جنوری کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی حاضری پر اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ ہوگا،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان حاضری کی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔