کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ضلع جموں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ روز چار کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق بھارتی نوجوانوں کوگزشتہ روز ضلع کے علاقے سدرہ میں گاڑی جس میں وہ سفر کر رہے تھے سے نکال کر بہیمانہ طورپر قتل کردیا۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے جعلی مقابلوں کی نہ ختم ہونے والی تاریخ میں ایک اور اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو تیز کر دیا ہے جہاں بھارتی فوجی کھلے عام بے گناہ کشمیریوں خصوصا نوجوانوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں اور مقبوضہ علاقے میں جنگی جرائم پر اسے جواب دہ ٹھہرائیں۔

Next Post

فرح گوگی کی نیب نوٹسز کیخلاف متفرق درخواست پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

Thu Dec 29 , 2022
لاہور(پی پی آئی)فرح گوگی کی نیب نوٹسز کیخلاف متفرق درخواست پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فرح خان کی نیب نوٹسز کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزارنے کہاکہ نیب بد نیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کر رہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ […]