لاہور: ایشیاءکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی 22 فروری کو ڈھاکا روانہ ہوں گے۔25 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کے دفاع کا چیلنج درپیش شاہینوں کو، ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ ہوگی، کیوں کہ سری لنکا اور بھارت کے ساتھ ساتھ بنگال ٹائیگرز بھی بھی کوئی دھماکا خیز پرفارمنس پیش کرسکتے ہیں۔ان سب عوامل کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو احساس ہے کہ بڑے ایونٹ کیلئے بڑی تیاریاں بھی کرنا ہوں گی، کیمپ میں کھلاڑیوں کو رہنمائی کیلئے کوچنگ اسٹاف میں شامل سابق پلیئرز نے خوب محنت کرائی ہے۔ایشیاءکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔