ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری عوام جموں وکشمیر کی منفرد شناخت ختم کرنے کی درپے قوتوں کے عزائم کو ناکام بنادیں:فاروق عبداللہ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی منفرد سیاسی شناخت ختم کرنے کی در پے قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں۔کشمیرمیڈیاکے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے نوشہرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اتحاد اور بھائی چارے کے ذریعے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان پائیدار اتحاد و اتفاق کے بغیر ہم کسی بھی محاذ پر کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ ہمیں خود کوفرقوں اور گروہوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید فروغ دینا ہو ورنہ غربت، بے روزگاری اور پسماندگی جیسے ہمارے مشترکہ مسائل کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گروپوں میں تقسیم ہو کر ہم کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔فاروق عبداللہ نے مزید کہاکہ اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کیلئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔قبل ازیں فارووق عبداللہ چھانہ پورہ میں معروف تاجر غلام رسول میر گھر گئے جن کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔