مفتی ابوالفضل محمد خان رضوی انتقال کر گئے

اٹک(پی پی آئی)پیر ہادی سرکار صاحبزادہ پیر محمد اکرام علو ی کے بڑے بھائی مفتی ابوالفضل محمد خان رضوی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آستانہ عالیہ فیض آباد شریف محمد نگر اٹک گراونڈ میں ادا کی گئی،جس میں علمائے کرام،مشائخ عظام، مختلف آستانوں کے سجادہ نشیں،ملک طاہر اعوان، صدرمرکزی انجمن تاجران راشدالرحمان، محمد عارف بھٹی، چندیم رضا خان، حافظ نصرت علی خان، سچئیرمین نعت کونسل عرفان قادری سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،مرحوم کوآستانہ عالیہ فیض آباد شریف محمد نگر اٹک میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Next Post

مجلس احرار اسلام کا یوم تاسیس ملک بھر میں منایا گیا

Thu Dec 29 , 2022
ملتان (پی پی آئی) ملک بھر میں مجلس احرار اسلام کا یوم تاسیس منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق مرکزی تقریب پرچم کشائی مرکز احرار دار بنی ہاشم ملتان میں ہوئی جس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری نے کارکنان سے خطاب کیا اور93سالہ تاریخ کا احاطہ کیا۔