کراچی پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،4ڈکیت گرفتار، اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد

کراچی (پی پی آئی) پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں بھی جاری ہیں، رینجرز نے لانڈھی سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ڈکیتوں کو گرفتار کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق کورنگی ناصر جمپ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ نیوٹاؤن سے بھی ایک ڈکیت کوپکڑلیا گیا۔سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔

Next Post

پی ایس پی سمیت ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق

Thu Dec 29 , 2022
کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں کو ضم کرنے کے لیے گورنرہاؤس کراچی اہمیت اختیار کرگیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام گروپس کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا فارمولہ طے کرلیا جب کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رابطہ کمیٹی کے […]