پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری، داخلہ محدود ہونے کے باوجود گاڑیاں پھنسنے کی اطلاع

سوات اور مانسہرہ میں بھی برف باری، سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے، موسم سے لطف اندوز، درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ
مری (پی پی آئی) رواں موسم سرما کی پہلی برف باری مری میں جمعرات کو ہوئی جس کے بعد سیاحوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ ہل اسٹیشن پر گاڑیوں کا داخلہ محدود کیا جائے گا تاہم اس کے باوجود کنڈلہ کے مقام پر گاڑیاں پھنسے کی اطلاعات آئی ہیں۔گذشتہ برس مری میں برفانی طوفان میں پھنس کر 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس سانحے کے پیش نظر رواں سیزن انتظامیہ نے کڑے انتظامات کیے ہیں۔جمعرات کو مری کے علاوہ سوات اور مانسہرہ میں بھی برف باری ہوئی ہے۔مری میں برف باری کا آغاز دن کے وقت ہوا اور سڑکوں پر برف کی باریک تہہ بننے لگی ہے۔ سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے اور وہ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔برف باری کے ساتھ ہی درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر قریبی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی۔