امریکا کے فٹ بالر ڈامارکس بیسلے قومی ٹیم سے ریٹائر منٹ لیں گے

ہیوسٹن:امریکا کے تجربہ کار فٹ بالر ڈامارکس بیسلے نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لینے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ ڈامارکس بیسلے امریکا کے واحد فٹ بالر ہیںجنھوں نے سمیت چار ورلڈ کپ میں حصہ لیا،بیسلے نے 2014کے ورلڈ کپ میں امریکا کے تمام میچوںمیں حصہ لیا۔ بیسلے نے اپنے کیرئر کا آغاز 2001میں کولمبیاکے خلاف لندن میں کیا، انھوںنے 14سالہ کیرئر میں امریکا کی جانب سے 121بین الاقوامی میچ کھیلے اور17گول کیے۔ پروفیشنل فٹ بال میں انھوں نے اپنا کیرئر میجر لیگ سوکر میں شکاگو فائر کی جانب سے 2000میں آغازکیا۔بیسلے کا کہناہے کہ وہ ڈومیسٹک میں ہیوسٹن ڈیانامو کی جانب سے کھیلتے رہیں گے۔

Next Post

شکاگو اور روٹرڈیم ورلڈٹرائیتھون فائنل کی میزبانی کریں گے

Tue Dec 16 , 2014
لوسان:انٹرنیشنل ٹرائیتھون یونین نے 2016اور2017ورلڈ ٹرائیتھون کے فائنل میکسیکو اور نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں کھیلاجائے گا۔ میکسیکو نے 1995اور2002میں ورلڈ چمپینز شپ ااور2006کی ٹیم ٹرائیتھون ورلڈ چمپنزشپ کی میزبانی کی تھی۔ دوسری جانب روٹرڈیم پہلی بار ٹرائیتھون فائنل 2017کی میزبانی کرے گا۔ 2015ٹرائیتھون گرینڈ فائنل کا آغاز15سے20ستمبر کو شکاگو سے ہوگا جبکہ فائنل کے میزبان شہر کا اعلان جنوری […]