چاغی میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

چاغی (پی پی آئی) چاغی میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات جس میں ایل ایم جی راؤنڈز، ایس ایم جی راؤنڈز اور رائفل شامل ہیں برآمد کرلیے۔پی پی آئی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے واکی ٹاکی سیٹس اور سیٹیلائٹ فون بھی برآمد کیے۔اسلحہ گولہ بارود اور مواصلاتی آلات سیندک کے قریبی علاقے کرتاکہ میں چھپائے گئے تھے۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز رپورٹ

Thu Dec 29 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئر س کے مزید 12 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 12 مریضوں میں وباکی تشخیص ہوئی ہے۔این […]