ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمال اینڈ میڈیم کاٹیج انڈسٹری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔صدر کاٹی

جدید ٹیکنالوجی سے فرنیچر پراڈکٹ میں جدت اور کوالٹی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔، فراز الرحمان
حکومت اور کاٹی تعاون کرے تو برآمدات 1 ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں، چیئرمین فرنیچر ایکسپورٹرز
کراچی(پی پی آئی)جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فرنیچر پراڈکٹ میں جدت، کم قیمت اور کوالٹی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فرنیچر نمائشوں کا انعقاد ناگزیر ہے، فرنیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے نمائشوں کے انعقاد سے پاکستانی فرنیچر کو مارکیٹ کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فراز الرحمان نے آل پاکستان فرنیچر ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رانا وحیدکی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پی پی آئی کے مطابق تقریب میں کاٹی کی سینئر نائب صدر نگت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سندھ تاجر اتحاد کے سینئر نائب صدر مرزا صادق بیگ، مہران ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد قاسم، خرم سلمان اور فرنیچر ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے دیگر ممبران شریک تھے۔صدر کاٹی فراز الرحمان نے کہا کہ مہران ٹاؤن کے فرنیچر سے وابستہ صنعتکار کاٹی کی ممبر شپ حاصل کرکے مختلف شعبوں کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں مہران ٹاؤن میں انڈسٹری کو درپیش بجلی اور انفرااسٹرکچر کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اسمال ایند میڈیم کاٹیج انڈسٹری کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساوی ٹیکس اور ڈیوٹی کا یکساں نظام عمل میں لایا جائے۔۔آل پاکستان فرنیچر ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رانا وحید نے کہا کہ کورونا میں لکڑی کے فرنیچر کی برآمدات 1.4 ملین ڈالر اور درآمدات 13 ملین جو 2022 میں بڑھ کر 4.8 ملین ڈالر برآمدات اور 6 ملین درآمدات رہی ہیں۔ رانا وحید نے مزید کہا کہ اگر کاٹی کی سرپرستی اور حکومت کا تعاون میسر آجائے تو فرنیچر کی ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر ایکسپو میں غیر ملکی سفارتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے ملک میں تیار ہونے والے فرنیچر کو بہت پسند کیا اور تعریفی کلمات سے بھی نوازا۔تقریب میں کاٹی کے سرپرست اعلی مرحوم ایس ایم منیر بھائی جان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔