رواں برس خلع کی بنیاد پر طلاقوں میں 20 فیصد اضافہ

عدالتوں سے 12152 خواتین کو خلع کی ڈگریاں جاری کی
شادی امیدوں،خواہشوں کا نام، عدم برداشت سے دراڑیں
لاہور(پی پی آئی)بیروزگاری، غلط فہمی اور عدم برداشت جیسے مسائل نے میاں بیوی کے مقدس رشتے میں بھی داڑیں ڈال دی ہیں۔ 2022 کے دوران لاہور کی فیملی عدالتوں نے صلح نہ ہونے پر 12 ہزار 152خواتین کو خلع کی اجازت دی۔پی پی آئی کے مطابق فیملی عدالتوں میں گزشتہ برس کی نسبت خلع کے کیسز میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رواں برس لاہور کی 8 فیملی عدالتوں میں خلع کے 14 ہزار 532 نئے کیسز دائر ہوئے۔ جن میں سے 12 ہزار 152 خواتین کو خلع کی تحریری اجازت دیدی۔ فیملی عدالتوں میں تاحال خلع کے 7 ہزار 767 کیسز زیر سماعت بھی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ عدم برداشت اور ذہنی ہم آہنگی کا نہ ہونا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت میں آئی خواتین کا کہنا تھا کہ مرد وں کے جھوٹ اور بلند بانگ دعووں کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچتی ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق رواں برس لاہور کی فیملی عدالتوں میں خلع کیلئے روزانہ 39 درخواستیں دائر ہوئیں جبکہ ہر روز خلع کی 33 ڈگریاں جاری کی گئیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ فریقین اگر اپنی انا کے بت کو توڑ دیں تو یقینا بہت سے گھر ٹوٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 25 کیسز رپورٹ

Fri Dec 30 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئر س کے مزید 25نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 523ٹیسٹ کیے گئے جن میں […]