ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کر لیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا اوراور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔