کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی گڈز کیریئر ز نے نیٹی جیٹی پل کو بند کرنے کی دھمکی دیدی

72 گھنٹے میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو سامان کی ترسیل روک دیں گے
سندھ کی شاہراہوں پرڈاکو راج،جان، مال اور گاڑیاں غیر محفوظ:نور نیازی
کراچی (پی پی آئی) کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین نور خان نیازی نے دیگر تمام ٹرانسپورٹر انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی شاہراہوں پرڈاکوؤں کا راج ہے، ڈرائیوروں کی جان، مال اور گاڑیاں غیر محفوظ ہوگئی ہیں، آئے دن مال برد ار گاڑیوں کو لوٹ کر ڈرائیور وں کو ا غوا کرنا اور بطور تاوان خطیر رقم وصول کرنا معمول بن چکا ہے، ڈاکوؤں کا گروہ مزاحمت پر جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتاکراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین نور خان نیازی، مدد خان نیازی، غلام محمد آفریدی، آل پاکستان کار کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین امداد نقوی، ٹرانسپورٹ اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین مدد خان نیازی سمیت دیگر رہنماؤں نے حکومت کو 72 گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو نیٹی جیٹی کے راستے پر دھرنا دے کر کراچی بندر گاہ کے راستے کو بند کردیا جائے گا اور اندرون ملک تمام سامان کی ترسیل روک دی جائے گی۔