پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

“دی لیجنڈ آف مولاجٹ “کی بھارت میں نمائش اچانک منسوخ

نئی دہلی (پی پی آئی)بھارت میں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کی نمائش اچانک منسوخ کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی ایکشن فلم دی لینجنڈ آف مولا جٹ دہلی اور پنجاب میں 30 دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن نمائش سے قبل فوراًفلم کی ریلیز منسوخ کر دی گئی ہے، انڈیا کے ملٹی پلیکس سنیما گروپ پی وی آر اور آئی ناکس کے ایک اہلکار سے وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ ’ہمیں فلم کے ڈسٹریبوٹرز نے بتایا ہیکہ فلم کی ریلیز منسوخ کر دی گئی ہے۔ ہمیں اس کے بارے میں دو تین دن پہلے بتایا گیا تھا۔ اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے اورنہ ہی ریلیز کے لیے آئندہ کی کوئی تاریخ بتائی گئی ہے۔‘آئناکس سنیما گروپ کے چیف پروگرامنگ افسر راجندر سنگھ جیالا نے بتایا تھا کہ ’مولا جٹ‘ ان سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی جہاں پنجابی بولنے والوں کی اکثریت رہتی ہے۔ان کے اس اعلان کے بعد انڈیا میں اس فلم کا انتظار کیا جا رہا تھا۔پی پی آئی کے مطابق اس فلم کے اشتہاری پوسٹرز بھی ’بک مائی شو‘ جیسے پلیٹ فارمز پر آ گئے تھے۔ اس ہفتے کے اوائل میں پی وی آر سنیما گروپ نے اپنے انسٹا پیج پر مولا جٹ کی ریلیز کی تاریخ شیئر کی تھی لیکن ایک دو دن کے اندر ہی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے سنسر بورڈ ’سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن‘ نے فلم کی نمائش کی اجازت واپس لے لی ہے۔ تاہم بورڈ کی طرف سے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بورڈ کی ویب سائٹ پر اس کے بارے میں کوئی خبر ہے۔پی پی آئی کے مطابق سنیما گھروں میں فلم کی نمائش کا اعلان عموماً سنسر بورڈ سے فلم کی نمائش کی اجازت ملنے کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔ فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد اسے اچانک منسوخ کرنے کافیصلہ ڈسٹریبیوٹرز نے خود سے تو نہیں لیا ہو گا، واضح رہے کہ اگر دی لیجنڈ آف مولا جٹ” انڈیا کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوتی تو یہ2011 میں “بول” کے بعد سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوتی۔