خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات کا بار بار التواء غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے:لیاقت بلوچ

عجلت میں نیا ترمیمی قانون لاکر عوام سے حقِ رائے دہی چھیننا غیر جمہوری اقدام ہے
حکمران اتحاد، صوبائی حکومتیں خوفزدہ نہ ہوں عوام کوووٹ کا آئینی حق استعمال کرنے دیں
کراچی (پی پی آئی) جماعتِ اسلامی کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا بار بار التواء غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل ہے، عجلت میں نیا ترمیمی قانون لاکر عوام سے حقِ رائے دہی چھیننا غیر جمہوری اقدام ہیں۔ انتخابی عمل میں بار بار التواء جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران اتحاد، صوبائی حکومتیں خوف اور فسطائیت کا راستہ چھوڑ کر عوام کو حقِ رائے دہی کا آئینی حق استعمال کرنے دیں۔ گراس رْوٹ لیول پر عوام کو شراکت اقتدار سے محروم رکھنا آئین و قانون سے انحراف اور عوام دشمنی ہے۔ ملک میں بلدیاتی انتخابات کے بار بار التواء کے عمل کو روکنے کے لیے مناسب قانون سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 75۔ ناقابل برداشت مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، لاقانونیت، کرپشن، رشوت، سفارشی کلچر، پے در پے سیاسی عدم استحکام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ سْود در سْود قرضوں کے باعث ملکی معیشت مسلسل زوال کا شکار ہے۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں اور عوام الناس کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی غربت نے ملک و قوم کو پستی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آئینِ پاکستان کا تقاضا ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اور قانون نافذ کیا جائے، جس کے لیے جماعتِ اسلامی مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام سے ہی مسائل کا خاتمہ اور عوام کی فلاح و بہبود ممکن ہے۔