خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرکے ضلع ریاسی میں سڑک حادثہ، 2بھارتی فوجی زخمی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع ریاسی میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پیراملٹری کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔پیراملٹری فورس کے اہلکار اسوقت زخمی ہوئے جب فورس کی گاڑی کٹراسے ریاسی کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔یہ حادثہ کٹرا کے علاقے سرباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی مسافروں کے لئے تعمیر کئے گئے ایک شیڈ میں گھس گئی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار رمیش اور دلیپ زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں نارائن اسپتال کاکریل کٹرا بھیج دیا گیا۔