خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں آباد کشمیری جمعرات کو یوم حق خودارادیت منائیں گے

اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک کشمیر یورپ کی اپیل پر 5جنوری کو یوم حق خودارادیت کشمیر اور5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر میں منایا جائے گا جس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی، حق خودارادیت اور اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق یوم یکجہتی کے حوالے سے مظلوم اور محکوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ، عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکیلئے جدوجہد اور قربانیاں دے رہے ہیں،کشمیری مسئلہ کشمیرکا پْرامن حل اور عالمی معاہدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں،بھارت خودمسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں لے کر گیا پوری دنیا کے سامنے وعدہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گا، 75سال سے بھارت مسلسل اپنے وعدوں سے انحراف کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کیلئے غیر کشمیری ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنے کی سازش کر رہا ہے۔