شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ،کیس سماعت آج سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر کیا نہ ہی ٹویٹ سے انکار:وکیل ایف آئی اے

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔متنازعہ ٹویٹ سے متعلق کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل کے لیے مزید وقت کی استدعا کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے وکیل سے سوال کیا کہ چالان کی کیا پوزیشن ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 24دسمبر کو چالان جمع ہو چکا کل 3جنوری کو سماعت ہے۔، پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جرم دوبارہ کیا، پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ہے۔ایف آئی اے کے وکیل نے کہاہے کہ اعظم سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا۔ عدالت نے مکالمے میں ایف آئی اے کے وکیل سے کہا کہ آپ نے پہلے خود ہی فزیکل ریمانڈ ختم کیا۔کیا کوئی ٹمپرنگ کا چانس ہے؟ایف آئی اے کے وکل نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کا انکار نہیں کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔