شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صحابہ و اہلبیت کی اہانت روکنے کیلئے قانون سازی کی جائے: عطاء الرحمٰن خان فتنہ مسیلمہ کذاب کی سرکوبی اور مانعین زکٰوۃ کا سد باب آپکے کارنامے ہیں: طفیل احمد خان

یوم وصال سید نا حضرت صدیق اکبر سرکاری سطح پر شایان شان طریقہ سے منایاجائے گا
اس روز عام تعطیل اور سرکاری ذرائع ابلاغ پر خصوصی پروگرام نشروٹیلی کاسٹ کئے جائیں
کراچی (پی پی آئی)یوم سید نا حضرت صدیق اکبر سرکاری سطح پر شایان شان طریقہ سے منایاجائے گا اس روزملک بھر میں عام تعطیل کی جائے۔ان خیالات کا اظہار یوم فاروق اعظم کمیٹی کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان اور طفیل احمد خان نے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ فتنہ مسیلمہ کذاب اور مانعین زکٰوۃ کا سد باب سید نا حضرت صدیق اکبر کے ایسے کارنامے ہیں جنہیں امت مسلمہ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ عطاء الرحمٰن خان اور طفیل احمد خان نے کہا کہ 22 جمادی الثانی تک ملک بھر میں سیدنا ابوبکر صدیق کے یوم وفات کی مناسبت سے پروگرام، سیمینارز جبکہ 22 جمادی الثانی کو پورے ملک میں مدح صحابہ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت صحابہ، و اہلبیت کیخلاف گستاخیوں کو فوری طور پر روکنے کے لئے سخت قانون سازی کرے۔