پیپلزپارٹی بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی ارکان اسمبلی کو ساتھ ملانے کیلئے سرگرم

لاہور(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے سرگرم ہو گئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر یوسف رضا گیلانی اور احمد محمود سرگرم ہوگئے،جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ٹاسک احمد محمود کو سونپ دیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ احمد محمود کے ظہرانے میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی یوسف رضاگیلانی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی معاشی سیاسی اور پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیاگیا، ذرائع کاکہناہے کہ رہنماؤں کا موجودہ حالات میں پاکستان کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Next Post

لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Mon Jan 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہیکہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حکمت عملی بنالی گئی […]