فیصل آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 9 افراد کی حالت غیر

فیصل آباد (پی پی آئی) فیصل آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے پانچ خواتین سمیت نو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مضر صحت چیز کھانے سے انکی حالت غیر ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے بھائی والا میں پیش آیا، متاثرہ افراد کے مطابق انہوں نے محلے میں واقع سوئٹ شاپ سے مٹھائی منگوائی کر کھائی تھی۔پانچ خواتین سمیت نو افراد نے مٹھائی کھاتے ہی صحت بگڑنے کی شکایت کی، پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے جب کہ انہوں نے غیر معیاری کھانا کھانے کی تصدیق کی۔

Next Post

پیپلزپارٹی بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی ارکان اسمبلی کو ساتھ ملانے کیلئے سرگرم

Mon Jan 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے سرگرم ہو گئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر یوسف رضا گیلانی اور احمد محمود سرگرم ہوگئے،جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ٹاسک احمد محمود کو سونپ دیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع […]