راولاکوٹ (پی پی آئی) جامعہ پونچھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے کہا ہے کہ کام کئے بغیر پروفائل نہیں بن سکتی۔مقابلے میں اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔اپنی جنگ خود لڑنا پڑتی ہے۔میں مشاورت کیساتھ مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ کے انتظامی عملے کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر صدر ایڈمنسٹریشن سٹاف ایسوسی ایشن محمد خلیق خان،جنرل سیکرٹری رضوان عباسی،ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ماجد محمود طاہر،ڈائریکٹر ورکس محمد وسیم خان،چیف لائبریرین محمد خورشید خان اور دیگر انتطامی افسران اور عملے کے دیگر ارکان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس محمد وسیم خان اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ماجد محمود طاہر نے بریفنگ بھی دی وائس چانسلر نے ملازمین سے ان کے مسائل بھی سنے اور بعض کو حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کئے۔
Next Post
فیصل آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 9 افراد کی حالت غیر
Mon Jan 2 , 2023
فیصل آباد (پی پی آئی) فیصل آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے پانچ خواتین سمیت نو افراد کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مضر صحت چیز کھانے سے انکی حالت غیر ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے بھائی والا میں […]