دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی عمران نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنیکی بات نہیں کی، جب کہیں توڑ دیں گے

آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے قدم اٹھائیں گے، سبطین خان
لاہور(پی پی آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانونی مسائل کے حل کے بعد دھوم دھڑکے سے اسمبلیاں توڑیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنیکی کوئی بات نہیں کی، وہ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، تاہم جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی یہ اقدام اٹھایا جائے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تو تب بھی وہ نہیں چھپیں گے۔

Next Post

کام کے بغیر پروفائل نہیں بنتی،ملازمین کیلئے تربیت کے مواقع پیدا کرینگے،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

Mon Jan 2 , 2023
راولاکوٹ (پی پی آئی) جامعہ پونچھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے کہا ہے کہ کام کئے بغیر پروفائل نہیں بن سکتی۔مقابلے میں اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔اپنی جنگ خود لڑنا پڑتی ہے۔میں مشاورت کیساتھ مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ کے انتظامی […]