پیرس: فرنچ فارمولاون ڈرائیور جولیس بیانچی طویل کش مکش کے بعد قومے سے باہر آگئے ہیں۔جولیس بیانچی کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ قو مے سے نکل آئے ہیں اور آرام سے سانس لے رہے ہیں۔25سالہ بیانچی روا ںسیزن میں 5اکتوبر کوجاپان گراں پری ریس میں خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انھیںجاپان کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں پہنچایاگیا تھا تاہم جلد ہی انھیں فرانس منتقل کردیا گیاتھا۔بیانچی کے خاندان کا کہناہے کہ جولیس اب مصنوعی سانس لینے کے عمل سے باہر آگئے ہیںاور سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہورہی اور ان کی حالت پہلے سے بہترہے تاہم ابھی بھی بے ہوش ہیں، ان کاکہنا ہے کہ بیانچی کے ذہنی علاج کا نیامرحلہ شروع ہواہے۔
Next Post
کینٹربری نے اوٹاگو کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 69رنز سے ہرادیا
Thu Nov 20 , 2014
آکلینڈ:نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں کینٹربری نے اوٹاگو کو69رنز سے شکست دے دی۔ کینٹربری نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کادوسرا بڑا اسکور211رنز ایک وکٹ کے نقصان پر بنالیا۔کینٹربری کے دونوں اوپنروں نیل بروم اور رونی ہیرا نے114رنز کی شراکت قائم کی۔ رونی ہیرا 42رنز بناکرآﺅٹ ہوئے نیل بروم نے 59گیندوں میں96رنز بنائے جبکہ ہینری نیکولس نے […]