فیفا نے ورلڈ فٹبال رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کا 195وں نمبر

کراچی(پی پی آئی)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپیئن ارجنٹائن رینکنگ میں ایک ہزار 858 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور فرانس ایک ہزار 840 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔بیلجیم ایک درجہ ترقی کر کے تیسری جبکہ انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا۔پی پی آئی کے مطابق رینکنگ میں برازیل پانچویں، پرتگال چھٹے، ہالینڈ ساتویں، اسپین آٹھویں، اٹلی نویں، کروشیا دسویں اور امریکہ گیارہویں نمبر پر ہے۔قطر 3 درجے ترقی کر کے 34 ویں اور فلسطین 4 درجے ترقی کے ساتھ 93 ویں نمبر پر آ گیا۔فیفا رینکنگ میں پاکستان 195ویں پوزیشن اور بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121ویں پوزیشن پر ہے۔ افغانستان 7 درجہ ترقی کے ساتھ 151 ویں نمبر پر چلا گیا۔ترکیے 5 درجے تنزلی کے ساتھ 40ویں، سعودی عرب 53ویں، اردن 71ویں اور انڈونیشیا رینکنگ میں 134ویں نمبر پر آگیا۔رینکنگ میں آخری اور 210 ویں نمبر پر سین مارینو کی ٹیم موجود ہے۔

Latest from Blog