اسپیکر چیمبر، افسران،میڈیا اوروزیٹرز کیلئے 800افراد تک کی گنجائش موجود
لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے نئی عمارت کے افتتاح کے بعد دعا کی۔پی پی آئی کے مطابق نئی اسمبلی میں اگلے 100سال کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے500ارکان کی گنجائش موجود ہے۔200افراد کیلئے Ayes Lobby اور 200افراد ہی کے لئے Noes Lobby بنائی گئی ہے۔اسپیکر چیمبر افسران،میڈیا اوروزیٹرز کیلئے 800افراد تک کی گنجائش ہے، وزیراعلیٰ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر، وزرائاورلیڈر آف اپوزیشن کیلئے سیکرٹریٹ بلڈنگ میں دفاتر بنائے گئے ہیں۔3کمیٹی روم اورایک کانفرنس روم کے علاوہ لائبریری اورکیفے ٹیریا کی بھی سہولت موجو دہے، 400 گاڑیوں کی پارکنگ رکھی گئی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان،سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزرائمیاں محمودالرشید، راجہ بشارت، سردار حسنین بہادر دریشک، سردار آصف نکئی،سردار شہاب الدین، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، ڈی جی پروٹوکول پنجاب عنصرنذیر اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔