وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 4 نکاتی ایجنڈا بھی مرتب

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس کا 4 نکاتی ایجنڈا بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اور وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا مرتب کرلیا گیا ہے۔ کل ہونے والے اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ ریگولیٹری قواعد پربورڈ آف انویسٹمنٹ بریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

Next Post

آصف علی زرداری بلوچستان کا دورہ کریں گے

Mon Jan 2 , 2023
کوئٹہ (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دورہ بلوچستان کی دعت قبول کر لی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ وہ فروری میں بلوچستان کا دورہ کریں گے،پی پی آئی کے مطابق سردارنوراحمد بنگلزئی نے دورے کی دعو ت قبول کرنے پر آصف زرداری […]