خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کو 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔اس سے قبل عدالت نے صبح کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے وکیل سے سوال کیا کہ چالان کی کیا پوزیشن ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 24دسمبر کو چالان جمع ہو چکا کل 3جنوری کو سماعت ہے۔، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جرم دوبارہ کیا، پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے کہاہے کہ اعظم سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا۔ عدالت نے مکالمے میں ایف آئی اے کے وکیل سے کہا کہ آپ نے پہلے خود ہی فزیکل ریمانڈ ختم کیا۔کیا کوئی ٹمپرنگ کا چانس ہے؟ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹ کا انکار نہیں کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصہ محفوظ کرلیا تھا جسے بعد میں سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی اور ان کی رہائی کا حکم دیا