کراچی 7 جنوری(پی پی آئی)پاکستان کو 2025 میں کھیلوں کے ایک اور عالمی مقابلے کی میزبانی مل گئی اور وہ طویل عرصے بعد ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔پاکستان رواں سال انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیمپئن شپ کے لیے سندھ حکومت کی مکمل سپورٹ کا یقین دلایاہے اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہماری حکومت کھیلوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد کا سہرا پاکستان اسکواش فیڈریشن، سندھ اسکواش فیڈریشن اور ڈی ایچ اے کراچی کو جاتا ہے۔