سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیسکو نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

لاہور7 جنوری(پی پی آئی)) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔اس حوالے سے لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا، پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا، لیسکو سٹاف کے ساتھ رینجرز آپریشن پر ساتھ ہوگی، اس کے علاوہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا۔جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے، لیسکو نے اس معاملے کو انتہائی حساس قراردیا ہے،افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں 2 روز میں مانگ لی ہیں۔