مریم نواز اور نواز شریف کی رواں ماہ کے آخر یا مارچ سے قبل پاکستان واپسی کا امکان

اسلام آباد (پی پی آئی) برسر اقتدار مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مقرر کرنے کی ذمہ داری پر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں پارٹی کو متحرک اور متحد کرنا مریم نواز کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں ہو گا، تاہم ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ ن لیگ کو دوسرے لیڈرز کے مقابلے میں زیادہ بہتر متحرک کر سکتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ن لیگی رہنماؤں اور سیاسی تجزیہ کاروں کی متفقہ رائے ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کو جلد وطن واپس آنا ہو گا جس کے لیے رواں ماہ کے آخر یا مارچ سے قبل ان کی پاکستان واپسی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Next Post

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا

Wed Jan 4 , 2023
مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پیپلزپارٹی کراچی میں مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، ایم کیو ایم پاکستان کراچی (پی پی آئی) ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور […]