اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے جو معاشی اعداد و شمار دیئے وہ درست نہیں، اسحاق ڈار

جو معاشی اعداد و شمار دیئے درست نہیں، درآمدات،برآمدات پر گمراہ کررہی ہے
موجودہ حکومت نے 6 ماہمیں 3000 ارب روپے سے زائد محصولات اکٹھے کیے، وزیر خزانہ
اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا اور اپنے دور میں تنقید کے سوا کچھ نہیں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے گزشتہ دورمیں ملکی معیشت تیزی سیترقی کررہی تھی، ن لیگ کے دور میں معاشی شرح نمو6.1 فیصد تھی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو معاشی اعداد و شمار دیئے وہ درست نہیں، پی ٹی آئی درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے بھی گمراہ کررہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں مستحکم معیشت کا حامل پاکستان ملا اور اپنے دور میں تنقید کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں مالیاتی خسارہ عروج پر پہنچا، پی ٹی آئی 2019 میں معاشی شرح نمو کم کر کے 3.12 فیصد پر لائی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2019 میں پی ٹی آئی شرح سود 15 فیصد پر لے گئی، ان کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا، شیائیخورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے دور میں دہشتگردی کی فضا تھی، پی ٹی آئی نے کسی سیکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے، پی ٹی آئی دور میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر توجہ نہیں دی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر نے محصولات کا ہدف 7470ارب روپے مقرر کیا ہے، موجودہ حکومت نے 6 ماہ کی مختصر مدت میں 3000 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے۔