اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے 3اراکین کا وزیراعلیٰ پنجاب کوووٹ نہ دینے کا فیصلہ

ق لیگ کے بعض ارکان کے غیرحاضر رہنے کا خدشہ، ق لیگ حکومت ڈگمانے لگی
پنجاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت یافتہ ق لیگ کی حکومت ڈگمانے لگی ہے کیونکہذرائع کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل مزید 3 اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ق لیگ کے بعض ارکان کے بھی غیرحاضر رہنے کا خدشہ ہے۔اعتماد کے ووٹ کیلیے مطلوبہ نمبر پورے نہ ہونے سے تحریک انصاف کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ پی ٹی آئی نے 186 ووٹ پورے کرنے کے جتن شروع کر دیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق خیال رہے کہ اسپیکر سبطین خان کی ہدایت پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 کو طلب کررکھا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر کارروائی شروع کی جائے گی تاہم 9 جنوری سے قبل ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے سے تحریک انصاف والے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔