اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایس او آل سندھ ٹی20کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندارآغاز

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے افتتاح کیا،افتتاحی میچ میں پی ایس ایس او الیون فتحیاب
حیدرآباد (پی پی آئی)پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام پی ایس ایس او آل سندھ کلر کٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ حیدرآباد میں شروع ہو گیا،پی پی آئی کے مطابق افتتاحی میچ میں پاکستان اسکول اسپورٹس الیون نے جی ایس آر کرکٹ کلب شہید بے نظیر آباد کو 35رنز سے شکست دے دی،سابق ٹیسٹ کرکڑر شعیب محمد نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع ٹورنامنٹ کے چیف پیٹرن اسپیشل سیکریٹری کالج ندیم الرحمان میمن، پیٹرن فواد شیخ، خرم علی مرزا، آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر عدنان تاج ملک،سینئر نائب صدر شاہمیر خان لاشاری،نائب صدر ذیشان تاج، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ندیم، پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سید گوہر رضا،سابق سیکریٹری اسپورٹس غلام اکبر شاہ بخاری شجاعت علی مرزا، خالدہ ندیم، ریحانہ بھٹی، رضوانہ وسیم، جنید میمن، فیضان شیخ،پرویز احمد شیخ،خرم رفیع صدیقی،منور جعفری، ناصر خانزادہ اور ٹورنامنٹ آرگنائزر عمیر چانڈیو دیگر بھی موجود تھے۔پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام اور حیات ایجوکیشنل سسٹم حیدرآباد کے اشتراک سے جاری ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پی ایس ایس او الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر182رنز اسکور کئے،دانیال راجپوت نے 49گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 76،فواد مہر نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50اور فرید نے19رنز اسکور کئے،شیر افضل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جی ایس آر سی سی 147رنز پر آؤٹ ہو گئی۔صدام حسین نے37،علی شان نے35 اور جاوید لنگاہ نے 32رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سے سکندر سومرو نے تین جبکہ دانیال راجپوت اور داؤد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔دانیال راجپوت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔