عامر خان رواں برس ایک دفعہ پھر رنگ میں اتریں گے

کراچی: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامرخان اس سال نومبر یا دسمبر میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے۔ ان کے متوقع حریف ڈیون الیگزینڈر یا رابرٹ گوریرو ہوں گے۔27سالہ برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ ماہ لاس ویگاس میں امریکی باکسر لویس کولازو کے خلاف ویلٹر ویٹ ڈویژن میں فاتحانہ قدم رکھ چکے ہیں۔ عامرخان ڈبلیوبی اے اور ڈبلیوبی سی کے عالمی ویلٹر ویٹ چیمپئن فلائیڈ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ جو پانچ مختلف وزن کیٹیگریز کا عالمی چیمپئن بنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔عامرخان کے مشیروں کے مطابق وہ اس سال نومبریادسمبر میں رنگ میں اتریں گے۔فائٹ میں ان کے متوقع حریف ڈیون الیکذنڈر یارابرٹ گوریرو ہوں گے۔ جن سے مقابلے کی بات چیت جاری ہے۔

Next Post

کیلیفورنیا سائیکل ریس:چھٹے مرحلے میں کولمبیئن ایسٹیبان کی کامیابی

Sat May 17 , 2014
کیلیفورنیا: ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں کولمبیا کے سائیکلسٹ ایسٹیبیان شاوز نے میدان مار لیا جبکہ برطانیہ کے بریڈلے وگنز مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چھٹے مرحلے کی ریس 147کلومیٹر پر مشتمل تھی جسے شاوز نے 4گھنٹے 9منٹ اور13سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی ،اسپین کے ڈیوڈی لاکروز چند سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر […]