کیلیفورنیا: ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں کولمبیا کے سائیکلسٹ ایسٹیبیان شاوز نے میدان مار لیا جبکہ برطانیہ کے بریڈلے وگنز مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چھٹے مرحلے کی ریس 147کلومیٹر پر مشتمل تھی جسے شاوز نے 4گھنٹے 9منٹ اور13سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی ،اسپین کے ڈیوڈی لاکروز چند سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ 2012کے ٹور دی فرانس چمپیئن برطانیہ کے بریڈلے ووگنز ریس میں مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں جبکہ مجموعی برتری میں آسٹریلیا کے سائیکلسٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Next Post
پی ایم اے کے زیر اہتمام ڈاکٹروں کے قتل اور دھمکیوں کے خلاف اجلاس
Sat May 17 , 2014
کراچی: پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میںڈاکٹروں کے قتل اور ان کو دی جانے والی دھمکیوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس پی ایم اے کراچی میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹر ی صحت سندھ اقبال درانی ، اسپشل سیکریٹریز صحت سید منصور عباس ، ڈاکٹر سریش کمار، ڈی آئی جی پولیس اے ڈی سلطان خواجہ […]
