اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لوگ مہنگائی، بد امنی، بے روزگاری سے پریشان،حکومت نے مایوس کیا،محمد حسین محنتی

سابق صدر آصف علی زرداری کا آبائی شہر نواب شاہ مکمل طور پر ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے
نوابشاہ (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت کی وجہ سے اس وقت پورا سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ہے لیکن سابق صدر آصف علی زرداری کا آبائی شہر نوابشاہ مکمل طور پر ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے جہاں شہریوں اور تاجروں کی جان ومال غیر محفوظ ہے پی پی آئی کے مطابق یہ بات انہوں نے صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ کے ہمراہ جماعت اسلامی کے ارکان محمد اسد بٹ اور امجد بٹ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ودعائے مغفرت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تاجر، سیاسی اور سماجی تنظیمیں مسلسل احتجاج کر رہی ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔صوبائی امیرنے تنظیمی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے پورے صوبے میں جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کے لیے رجوع الی اللّٰہ مہم کا آغاز کردیا ہے لوگ مہنگائی، بے امنی، اور بے روزگاری سے پریشان ہیں مرکز اور صوبوں میں برسراقتداد جماعتوں نے قوم کو مایوس کیا ہے ایسے میں جماعت اسلامی امید کی کرن ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کی جو خدمت کی ہے لوگ اس کے معترف ہیں۔اس موقع پرضلعی امیر سرور احمد قریشی نائب امیر ضلع کنور راشد مکرم، جنرل سیکریٹری سردار احمد آرائیں امیر شہر فیصل ہمایوں بھی ساتھ موجود تھے۔