خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ راجوری بی جے پی کے بلند و بانگ دعووں کی نفی ہے:محبوبہ مفتی

دہشتگردی کا خاتمہ بات چیت سے ممکن،قیام امن کا یہی ایک راستہ ہے
ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا:پی ڈی پی
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے سانحہ راجوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک بی جے پی ریاست میں امن کے دعوے کر رہی تھی کیا یہ واقعہ اس کے بلند و بانگ دعووں کی نفی نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے سرکار کو سب متعلقین سے بات چیت کرنی ہوگی اور یہی ایک راستہ ہے کہ ہم بد امنی کا خاتمہ کر سکیں گے،پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اس درد ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سرکار سے آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہوگا تاکہ جموں و کشمیرمیں واقعی میں امن کے حالات قائم ہوسکے