بلوچستان کا مالی بحران،پولیس کے پٹرول کوٹہ میں 50فیصد کمی

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں جاری مالیاتی بحران کے پیش نظر بلوچستان پولیس کے دفتری اسٹاف کیلئے پٹرول میں 50فیصد کمی کی گئی ہے نیز تھانوں اور پٹرولنگ افسران و اہلکاروں کو مقررہ کوٹے کے مطابق سپلائی جاری رہیگی۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان پولیس کے اعلی سطحی اجلاس میں آئی جی پولیس نے شرکت کی اور صوبے میں جاری مالیاتی بحران کے پیش نظر کفایت شعاری اختیا رکرنے کا فیصلہ کیا گیا یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دو دہائی قبل تک محکمہ پولیس کے ڈی ایس پیز کو پوٹھار جیپ یا پھر چھوٹی گاڑیاں دی جاتی تھیں اب ڈی ایس پیز اور دیگر افسران کو ویگو گاڑیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ایس ایس پیز رینک کے افسران تو لگژری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں ان افسران کو دوبارہ چھوٹی گاڑیاں دی جائیں گی تا کہ پٹرولیم مصنوعات کا کم سے کم خرچ ہو۔جبکہ کئی پوسٹوں پر ایس ایس پی رینک کے افسران کو لگژری گاڑیوں کے علاوہ سیکورٹی کیلئے دو سے تین گاڑیاں دی جا رہی ہیں جنہیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے محکمہ پولیس نے 25فیصد کمی کی تھی اب مزید 25کمی کی گئی ہے۔

Next Post

”ٹیکنوکریٹ“ کے نام پر ”ٹیک اوور“ کا پلان بنایا جارہا ہے:حافظ حسین احمد

Tue Jan 3 , 2023
کراچی میں متحدہ کی ”پتنگ“ کو چیپیاں لگا کر اڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں بلوچستان میں باپ کی ”گائے“ کوذبح کرکے اس کے حصے تقسیم کئے جارہے ہیں ’نیو ٹرل“ کے بغیر نہ تو”پتنگ“ اْڑ سکتی ہے اور نہ ہی ’گائے‘ کی قربانی کی جاسکتی ہے اسلام آباد (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر […]