شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور لاہورقلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے۔پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 13 میچز ایکشن سے بھرپور رہے، ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے 5 میچز میں سے 4 میچز میں فتح اپنے نام کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری پوزیشن ہے اور اب تک 4 میچز کھیلے جن میں سے 3 میں جیت اپنے نام کی۔اسی طرح 3 میں سے 2 میچز میں فتح اور بہتر رن ریٹ پر لاہور قلندرز کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے جبکہ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔پچھلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن پرفارمنس جاری ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک 5،5 میچ کھیلے اور صرف ایک ایک میچ ہی جیت سکیں۔اب ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کی بات کی جائے تو ملتان سلطان کے محمد رضوان نے رنز کے انبار لگائے، انہوں نے ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی بدولت 329 رنز بنائے۔سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں بھی ملتان سلطانز کے بولر احسان اللہ نے دھوم مچائی اور 5 میچوں میں 12 وکٹیں اپنے نام کیں۔