سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ملک و قوم کے لیے جان کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے شہید کیپٹن سرور کے دن کو آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا نشان حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید کا 27 جولائی کو یوم شہادت آزادکشمیر میں سرکاری سطح پر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق 27 جولائی 1948ء کو کیپٹن محمد سرور نے آزاد کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر قبضہ کرتے ہوئے اپنے خون سے سرزمین وطن کی آبیاری کرتے ہوئے ازلی دشمن بھارت کی فوج پر اپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھائی تھی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی برسی کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہر افسر اور جوان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔